the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،26مارچ(ایجنسی) کانگریس نے بی جے پی پر غریبوں کے لیے کم از کم آمدنی منصوبہ(انصاف) کے سلسلے میں عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کسی بھی اسکیم کو بند کیے بغیر الگ سے نافذکی جائے گی۔ اس کے تحت سالانہ دی جانے والی 72 ہزار روپیے کی رقم خاندان کے خواتین کے کھاتے میں جمع کرائی جائے گی۔

کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی اور بی جے پی پر امراء کو پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کے غریبی کا خاتمہ کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں۔ ان کے مطابق ملک کے 25 کروڑ عوام کو فائدہ پہنچانے والی کم از کم آمدنی کی گارنٹی دینے والی اسکیم کا اعلان کرکے تاریخی کام کیا ہے۔ 


text-align: start;">
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت شہراور دیہات کے تمام غریب خاندانوں کو سالانہ 72 ہزار روپیے کی رقم ملے گی اور یہ رقم خاندان کی خاتون کے کھاتے میں جمع ہوگی۔ کانگریس کے صدر کی یہ اسکیم ملک کے تمام غریبوں کی مفلسی کو ختم کرنے کی اسکیم ہے۔ انہوں نےتعجب کا اظہار کیا کہ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی غریبی کا خاتمہ کرنے والی اسکیم کی مخالفت کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ مسٹر مودی نے اپنے تاجر دوستوں کا 3.17 لاکھ کروڑ روپیے کا قرض معاف کر دیا لیکن مسٹر گاندھی اگر غریبوں کو چھ ہزار روپیے فی ماہ دینے کی بات کرتے ہیں تو اس کی مخالفت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو ہر سال 72 ہزار کروڑ روپیے دینے کی اس اسکیم کی مخالفت کرکے بی جے پی نے اپنی غریبی مخالف ذہنیت کا ثبوت فراہم کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.