: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 11 اگست (ایجنسی) حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو سماجی انصاف کے لئے وقف قرار دیتے ہوئے اور کانگریس کی دلتوں، پسماندہ اور مسلم خواتین کے حق کے لئے آگے نہیں آنے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ملک میں اس کے خلاف سیاسی تحریک شروع کرنے کی اپیل کی ۔
پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار، وزیر مملکت وجے گوئل اور ارجن رام میگھوال نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ مانسون اجلاس گذشتہ بیس برسوں میں سب سے زیادہ مثبت اور تعمیری
رہا ہے۔ لوک سبھا نے 118فیصد اویر راجیہ سبھا نے 74فیصد کام کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سب سے اہم بات یہ رہی کہ حکومت نے لوک سبھا میں اپوزیشن کے عدم اعتماد کی تحریک کوناکام بنادیا جس سے یہ پیغام گیا کہ بی جے پی ، این ڈی اے اور این ڈی اے کی باہر سے حمایت کرنے والے متحد ہیں اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چےئرمین کے الیکشن میں بھی یہی بات دوبارہ ثابت ہوگئی ہے۔ ہم نے دکھادیا کہ ہماری حلیف جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں اور ہمیں این ڈی اے کے باہر کی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ لیکن کانگریس صدر راہل گاندھی مسلسل ٹکراو کے موقف میں ہیں۔