the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جے پور، 22 جولائی (یواین آئی ) کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکز کی مودی حکومت پر جانچ کرنے والی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس ریڈ کی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہے۔
مسٹر سرجے والا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے اور وزیراعظم مودی نے ریڈ راج قائم کیا ہوا ہے لیکن کانگریس اس سے خوفزدہ نہیں ہونے والی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس وقت بوکھلا گئی ہے اور وہ ڈر بیٹھانے کے لئے ای ڈی کی کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے رکن اسمبلی کرشن پونا سے سی بی آئی کے ذریعہ پوچھ گچھ کرائی گئی اور اب



جودھپور میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے بڑے بھائی اگرسین گہلوت کے گھر میں ای ڈی چھاپہ ماری کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر اگرسین گہلوت کا قصور صرف اتنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے بھائی ہیں۔ وہ نہ تو سیاست میں ہیں اور نہ ہی سیاست سے ان کا کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر پر سنٹرل آرمڈ فورس تعینات کردی گئی ہے اور ای ڈی ریڈ کررہی ہے لیکن ’ریڈ راج ‘ سے راجستھان ڈرنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ مودی سرکار کانگریس میں ڈر بیٹھانے کے لئے اس طرح کی کارروائی کررہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جب بحران میں ہوتی ہے تو وہ سی بی آئی ، ای ڈی اور انکم ٹیکس کی کارروائی کرتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.