حیدرآباد،14 فروری (ذرائع) کانگریس نے چہارشنبہ کے روز سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری اور ریاستی یوتھ کانگریس کے سابق صدر ایم انیل کمار یادو کو تلنگانہ سے 27 فروری کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نامزد کیا۔
پرچہ نامزدگی
داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔ جاری کردہ ایک بیان میں، اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے راجیہ سبھا کے آئندہ دو سالہ انتخابات کے امیدواروں کے طور پر دونوں لیڈروں کی امیدواری کو منظوری دے دی ہے۔