the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حاجی پور 16 جنوری ( یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے قومی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج الزام عائد کیاکہ کانگریس اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) پر لوگوںکو گمراہ کیا اور ملک میں فسادات کرائے جبکہ یہ قانون ستائے ہوئے پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے آئے لوگوں کو شہریت دینے کا ہے ، کسی کی شہریت چھیننے کا نہیں ۔
مسٹر شاہ نے آج ویشالی میں عوامی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی اے اے کی مخالفت میں کانگریس ۔ ممتا اینڈ کمپنی نے ملک میں فسادات کرائے ۔ یہ لوگ اپنا سیاسی الو سیدھا کرنے کیلئے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ سی اے اے شہریت دینے والا قانون ہے لینے کا نہیں۔ وہ بہار کے مسلمانوں کو بتانے آئے ہیں کہ سی اے اے سے کسی کی شہریت نہیں جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ سے اے میں پاکستان ، افغانستان اور



بنگلہ دیش کے ستائے ہوئے یہاں پنا ہ لینے آئے لوگوں کو شہریت دینے والا قانون ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ کانگریس نے مذہب کی بنیاد پر ملک کو بانٹ کر غلط کیا ہے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہندوﺅں کے مذہب تبدیل کرائے گئے ان کا قتل کیا گیا ۔ پاکستان میںباپ کے سامنے بیٹی سے شوہر کے سامنے بیوی سے عصمت دری کی گئیں۔ مندر۔ گرو دوارے توڑے گئے ۔
اس لئے وہاں سے ستائے ہوئے لوگوں یہا ں آئے ہیں انہوں نے کہاکہ مہا تما گاندھی نے 26 ستمبر 1947 کو کہا تھا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر ہندو اور سکھ ہندوستان آسکتاہے ۔ اسے نوکری دینا اور پناہ دینا آزاد ہندوستان کی ذمہ داری ہے ۔
گاندھی جی کی اس بات کو پنڈٹ جواہر لال نہرو ، ڈاکٹر راجندر پرساد ، آچاریہ جے بی کرپلانی اور مولانا ابو الکلام آزاد نے بھی دہرایا ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس والے ہماری نہیں مان رہے اپنے لیڈران کی تو مان لیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.