حیدرآباد۔ 27ستمبر(یواین آئی)ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کے خلاف تلنگانہ کانگریس کے ارکان اسمبلی آج گھوڑاگاڑی میں اسمبلی پہنچے۔
اس موقع پر
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے عام آدمی کو گاڑی چلانے کے قابل حکومت نے نہیں چھوڑا ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔