بھوپال، 21مئی (یو این آئی) سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی پر آج مدھیہ پردیش میں کانگریس کے لیڈروں نے انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
سابق وزیراعلی مسٹر کملناتھ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جدید ہندستان کے
بانی، پنچایتی راج اور انفارمیشن انقلاب کے موجد سابق وزیراعظم بھارت رتن مسٹر راجیو گاندھی کی 29ویں برسی پر انہیں سلام۔
سینئر کانگریسی لیڈر دگوجے سنگھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ مسٹر گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت۔