نئی دہلی ،9نومبر(ایجنسی)کانگریس نے نوٹ بندی کو "کالے دھن کو سفید کرنے" کا بڑاگھپلہ قراردیتے ہوئے آج یہاں ریزروبینک کے سامنے احتجاجی مظاہر کیااور کئی سینئر لیڈروں نے گرفتاری دی ۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت کی قیادت میں کانگریس کے کارکنان نوٹ بندی کی دوسال مکمل ہونے کے موقع پر صبح ہی ریزرو بینک کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے اور اسکے خلاف نعرہ بازی کی ۔مسٹر گہلوت ،آنند شرما ،بھوپیندر سنگھ ہڈا ،مکل واسنک ،سشمتادیو اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں
نے گرفتاری دی۔
کانگریس نوٹ بندی کے بعد سے ہی مودی حکومت کی اس پالیسی کی مخالفت کرتی رہی ہے ۔اسکا کہنا ہے کہ اس سے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی اور چھوٹے کارباریوں کا کام ٹھپ ہوگیا اور لاکھوں لوگ بے روزگارہوئے ۔پارٹی نے کہاکہ حکومت نے یہ فیصلہ کرکے لوگوں کو اپنا پیسہ بینکوں سے نکالنے کے لئے محتاج بنادیا اور کروڑوں لوگوں کو لائن میں کھڑاکردیاتھا۔پارٹی کا کہنا ہے کہ دوسال بعد بھی ملک نوٹ بندی سے ہوئے نقصان سے نکل نہیں پایاہے ۔اس کے لئے حکومت کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔