حیدراباد/2اپریل(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات سے پہلے تلنگانہ میں کانگریس کو جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر سنیتا لکشمی ریڈی تلنگانہ راشٹراسمیتی میں شامل ہوگئی ، سنیتا لکشمی ریڈی نے ٹی آر ایس کے لیڈرکے ٹی راما راؤ کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت لی، راما راؤ نے دعوی کیا کہ تلنگانہ (1982 میں اپنے قیام کے بعد پہلی بار)
میں لوک سبھا انتخابات نہیں لڑنے کا فیصلہ لیکر تلگودیشم پارٹی ریاست میں ختم ہوگئی تھی.
انہوں نے کہا کہ سنیتا لکشمی ریڈی جیسے رہنماوں کے کانگریس چھوڑنے کے بعد یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ تلنگانہ میں اب کانگریس بھی ماضی کی بات ہوگئی ہے، تلنگانہ میں مارچ کی شروعات سے کانگریس کے صرف 19 میں سے 10 ایم ایل اے پارٹی چھوڑ کر ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے ہیں.