نئی دہلی/21جولائی(ایجنسی) کانگریس کے میڈیا انچارج اور ہریانہ میں کیتھل سے رکن اسمبلی رنديپ سورجےوالا نے آج الزام لگایا کہ مرکز اور ریاست میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کام صرف جلانا، لڑوانا، توڑوانا اور بھٹكانا ہے۔
نروانا میں ' بدلاؤ' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سورجےوالا نے کہا کہ بی جے پی کا
مطلب صرف چنتن، منتھن، بھوجن اور آیوجن ، جبکہ ان کی اصلیت ہے: کوری جھوٹ، نری لوٹ۔
مسٹر سورجےوالا نے مودی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار ملنے سے پہلے مسٹر مودی نے کسانوں کو سرمایہ کاری پر 50 فیصد منافعہ دینے کا وعدہ کیا لیکن اقتدار ملنے کے بعد 22 فروری 2015 کو سپریم کورٹ میں حلف نامہ دے کر کہا کہ وہ کسانوں کو 50 فیصد منافع نہیں دے سکتے، اس سے مارکیٹ کا دام بگڑ جائے گا۔