: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/30نومبر(ایجنسی) تلنگانہ اسمبلی کے انتخابی مہم کے لئے حیدرآباد پہنچے پنجاب کے وزیر نجوت سنگھ سدھو نے نیا نعرہ دیا ہے، سدھو نے کہا، ہم راہل گاندھی کے سپاہی ہیں، میرا نعرہ ہے کہ برے دن جانے والے ہیں اور راہل گاندھی آنے والے ہیں، لال قلعہ پر جھنڈا
لہرانے والے ہیں، کوئی روک سکے تو روکو، نیوز ایجنسی سے بات چیت میں سدھو نے انکے پاکستان جانے پر ہوئے تنازعہ پر کہا کہ جب میں پاکستان گیا تھا اور وہاں سے لوٹ کر واپس کرتارپور گیا تھا تب لوگوں نے میرا مذاق بنایا تھا، اب وہی لوگ اپنے بیان سے یوٹرن لے رہے ہیں خود کو غلط ٹہرا رہے ہیں.