جےپور،28دسمبر(یواین آئی)راجستھان میں کانگریس نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں آج دارالحکومت جےپورمیں فلیگ مارچ نکالا۔
وزیر اعلی اشوک گہلوت کی قیادت میں یہ فلیگ مارچ شہید یادگار سے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر تک نکالی گئی۔ریاستی کانگریس کی طرف سے نکالے گئے فلیگ مارچ میں کانگریس ریاستی انچارج اویناش پانڈے،ریاستی کانگریس صدر اور نائب وزیراعلی سچن پائلٹ،وزیرتعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا،وزیر صنعت پرسادی لال مینا،وزیر سیاحت وشویندر
سنگھ،وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپب سنگھ کھاچریاواس،شہری ترقی کے وزیر شانتی دھاری وال اور کئی ارکان اسمبلی اور پارٹی کے لیڈر اور کارکنان نے حصہ لیا۔
اس میں وزیراعلی کے بیٹے اور راجستھان کرکٹ یونین (آر سی اے)کے صدر ویبھو گہلوت نے بھی حصہ لیا۔فلیگ مارچ کے ریاستی کانگریس دفتر پہنچنے پر پرچم لہرایا گیا اور مسٹر پائلٹ نے کانگریس لیدروں اور کارکنان کو آئین کی بنیادی ڈھانچے کے تئیں حلف بھی دلایا۔
فلیگ مارچ کےپیش نظر جے پور شہر میں سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہوا اورجگہ جگہ جام کی صورت حال بھی بنی۔