نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی)
کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کرناٹک کی کانگریس حکومت کی طرف سے بجٹ میں مسلمانوں کو سرکاری ٹھیکوں میں چار فیصد
ریزرویشن دینے کے اعلان کو خوشامد کی سیاست کی نئی جہت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس ایسے فیصلے کر کے ملک کے لیے کام کرنے والے مسلمانوں کی آواز کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔