نئی دہلی 07 جنوری (یواین آئی) کانگریس لیڈر اور جھارکھنڈ پنچایتی راج کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ نے منگل کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس 'جملوں' کی پارٹی نہیں ہے۔
مسر سنگھ نے کہا کہ کانگریس نے خواتین کے مسائل پر کام کیا ہے اور
ہمیشہ انہیں ترجیح دی ہے۔ خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں وہ اقتدار میں آئی ہے۔ دہلی کا نگریس کے دفتر میں منعقدہ ایک پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس جملہ پارٹی نہیں ہے، بلکہ ضرورت مندوں کی پارٹی ہے۔ ہم نے جہاں بھی حکومت بنائی ہے ہم نے ہمیشہ خواتین کے مسائل پر کام کرنے پر توجہ دی ہے۔