: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 جولائی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کانگریس لیڈروں کی مبینہ بدعنوانی کی جانچ کے خلاف دھرنے کو ستیہ گرہ کے بجائے "جھوٹ کی مہم جوئی" قرار دیا ہے اور کہا کہ الزامات قانونی طریقہ سے مقابلہ کرنے کے بجائے، تحقیقات
کے خلاف سڑک پر نکلنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ قانونی طور پر کمزور ہے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے کہا کہ کانگریس پارٹی آج اپنی اعلیٰ قیادت کی بدعنوانی کی تحقیقات کے خلاف جو دھرنا مظاہرہ کررہی ہے وہ ستیہ گرہ نہیں ہے بلکہ جھوٹ کی تردید ہے۔