the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 مئی (یو این آئی) کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) میں مرکزی حکومت کے خلاف قرار داد پاس کئے جانے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کورونا وائرس کے خلاف ملک کی لڑائی میں لوگوں کو گمراہ کرنے اور خوفزدہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے منگل کے روز کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو اس سلسلے میں چار صفحات پر مشتمل خط لکھا۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ بحران کے اس دور میں راہل گاندھی سمیت کانگریس کے لیڈروں کے برتاؤ کو دھوکہ دہی اور منفی سیاست کے لئے یاد رکھا جائے



گا۔
انہوں نے راہل گاندھی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں کے حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دورمیں کانگریس کا طرز عمل افسوسناک ہے لیکن حیرت کی بات نہیں۔ آپ کی پارٹی کے کچھ ممبران لوگوں کی مدد کرنے کے لئے قابل ستائش کام کر رہے ہیں، پارٹی کے سینئر ممبروں کی جانب سے پھیلائی گئی گمراہی سے ان کی محنت کو گہن لگ سکتا ہے"۔
کانگریس کے وزراء اعلی اور پارٹی کے سینئر لیڈروں پر ویکسین کے بارے میں الجھن پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ یہ صورتحال ایسے وقت میں پیدا کی گئی ہے جب ملک کو بحران کا سامنا ہے اور وہ بھی صدیوں میں ایک بار آنے والی عالمی وبا سے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.