نئی دہلی/17مارچ(ایجنسی) کانگریس نے ملک میں تبدیلی کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ تمام ہم خیال جماعتوں کے ساتھ تعاون کے لئے عملی نقطہ نظر اختیار کیاجائے گا اور آئندہ عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
پارٹی کے رہنما ملکا
ارجن كھڑگے نے پارٹی کے 84 ویں عمومی اجلاس میں سیاسی قرار داد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کی اور کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر لانے والی کانگریس پارٹی ہی ہے۔
انهوں نے کہا کہ کانگریس کی شاندار تاریخ ہے اور یہ کثیر ثقافتی، کثیر لسانی اور کثیر مذہبی ہندوستان کی نمائندگی کرتی ہے. پارٹی کے سینئر لیڈر راجیو ساتو نےقرار داد کی تایید کی ۔