نئی دہلی/12جولائی(ایجنسی) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی )نے کانگریس رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیرششی تھرور کے ملک کے 'ہندوپاکستان 'بننے سے متعلق بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ہندستان اور اسکی جمہوریت کو بدنام کرنے اور ہندؤوں کو دہشت گردی سے جوڑکر خوشنودی حاصل کرنے کی سیاست کی طرف لوٹ رہی ہے ۔
بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سمبت پاترانے یہاں صحافیوں سے کہاکہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی کل مسلم دانشوروں سے ملاقات کے تھوڑی دیر
بعد مسٹر تھرورکے اس بیان سے ثابت ہوگیاہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی مندر وں کے درشن اور جنیوپہننے کی فینسی ڈریس مقابلے سے باہر آگئے ہیں اور کانگریس خوشنودی حاصل کرنے کی سیاست کے بغیر اسی طرح سے نہیں رہ سکتی جیسے پانی کے بغیر مچھلی ۔
انھوں نے میڈیا رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ان رپورٹوں میں ذرائع کے حوالہ سے کہاگیاہے کہ مسٹر گاندھی نے مسلم دانشوروں سے مندر کے درشن کی سیاست پر معافی مانگی ہے اور خوشنودی حاصل کرنے کی سیاست کی طرف لوٹنے کا وعدہ کیاہے ۔انھوں نے کہاکہ وہ میڈیاکی رپورٹوں کو سچ مانتے ہیں۔