حیدرآباد، 13/نومبر (یواین آئی) بی جے پی او بی سی مورچہ کے قومی صدر لکشمن نے کانگریس کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کمزور طبقات کے بارے میں بات کرنے کا اخلاقی حق کانگریس کو نہیں ہے۔
انہوں
نے کہا کہ نریندر مودی کے اقتدار میں آنے پر نیشنل بی سی کمیشن کو آئینی درجہ دیا گیا ہے۔
حیدرآباد میں بی جے پی او بی سی مورچہ کی ریاستی ایگزیکٹو میٹنگ میں ان کے ساتھ پارٹی کے ریاستی صدر بندی سنجے بھی موجود تھے۔