حیدرآباد، 28 نومبر (ذرائع) بی آر ایس کے صدر اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ اور عوام کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ آندھرا پردیش میں حیدرآباد ریاست کے انضمام سے لے
کر تلنگانہ کی تشکیل تک کانگریس تلنگانہ کے عوام کو دھوکہ دیتی رہی اور اب وہ صرف اقتدار پر نظر رکھ کر انتخابات جیتنے کی خواہشمند ہے- سال 2023 کے اسمبلی انتخابات کی مہم کے آخری دن منگل کو ورنگل اور گجویل میں پرجا آشیرواد سبھا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی-