the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صد راور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے منگل کو کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے سلسلے میں حال ہی میں دہلی میں ہوئے پرتشدد واقعات کے لئے کانگریس ذمہ دار ہے اور راجدھانی کی عوام کو اسے سزا دینا چاہئے مشرقی دہلی کے کرشنا نگر علاقے میں ہزاروں کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ ہب کی بنیاد رکھتے ہوئے مسٹر شاہ نےآج کہا ہے کہ سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کانگریس کی قیادت میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ نے کیا۔ یہ دہلی



کے امن کو ختم کرنے کے لئے ذمہ دار ہے، اسے دہلی کی عوام کوسزا دینا چاہئے۔انہوںنے کہاکہ سی اےاے پر اپوزیشن نے دہلی کی عوام کو گمراہ کرکے راجدھانی کے امن کونقصان پہنچایا ہے۔
کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے مسٹر امیت شاہ نے کہاکہ پارٹی کے کام کرنے کا گھسا پٹا انداز نریندر مودی نے گجرات سے بدلنا شروع کرکے ایک ایسا ورک کلچرل ملک کے سامنے پیش کیا ہے جو حکومت کسی کام کے لئے بھومی پوجن کرے گی،وہی حکومت اس کا افتتاح بھی کرے گی اور پانچ سال کےاندر ہی عوام کو اس کام کا حقیقی چہرہ دیکھنے کو ملے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.