حیدرآباد 24 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی موسی ندی میں نئی جان ڈالنے اور اس کو خوب صورت بنانے کے پراجکٹ کے نام پر موسی ندی کے پشتہ میں رہنے والوں کے مکانات کو منہدم کرنے کے وہ سخت خلاف ہیں۔ انہوں نے
کانگریس حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اس پراجکٹ کے نام پر بدعنوانی کے دروازے کھول رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق بی آر ایس حکومت نے کالیشورم پراجکٹ کو اے ٹی ایم کے طور پر استعمال کیا جبکہ کانگریس حکومت موسی ندی کے پراجکٹ کو اے ٹی ایم میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔