حیدر آباد 17 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ کی وزیر پنچایت راج سیتکا نے قانون ساز کونسل میں اعلان کیا کہ کانگریس حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 3.21 لاکھ نل کے کنکشن فراہم کیے ہیں۔
اجلاس کے دوران اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر سیتکا نے بتایا کہ 2021 تک ریاست کے 53.98 لاکھ
گھروں کو 100 فیصد پینے کے پانی کی فراہمی حاصل تھی تاہم ، جون اور جولائی میں دیہی علاقوں میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا کہ 4.49 لاکھ گھروں میں نل کنکشن کی کمی ہے۔
انہوں نے کہا، "ہم نے 3.21 لاکھ گھروں کو پینے کے پانی کے لئے تل کنکشن فراہم کر دیئے ہیں، لیکن 1.28 لاکھ گھروں کو اب بھی کنکشن کی ضرورت ہے۔