the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ایگزٹ پول میں ہریانہ میں کانگریس کی سرکار، جموں و کشمیر میں کانگریس پلس آگے، لیکن اکثریت میں پیچھے
نئی دہلی، 05 اکتوبر (یواین آئی) ہریانہ اور جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے مختلف ایجنسیوں کے ایگزٹ پول میں کانگریس کو ہریانہ میں واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے، وہیں جموں و کشمیر میں کانگریس اتحاد کو سب سے زیادہ سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں لیکن وہ اکثریتی اعداد و شمار سے بہت دور ہے، اس لیے وہاں گٹھ بندھن کی سرکاربننے کا امکان نظرآرہا ہے۔
ہریانہ کی 90 سیٹوں کے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول میں تمام ایجنسیوں نے دس سال بعد



کانگریس کی اقتدار میں واپسی کی پیش گوئی کی ہے۔ ان تمام پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی اکثریت سے بہت دور بتائی جارہی ہے۔ دھر وریسرچ نے کانگریس کو 50 سے 64 سیٹیں ، بی جے پی کو 22 سے 32 ، دیگر کو دو سے آٹھ اور عام آدمی پارٹی کو صفر سیٹ دی ہے۔ پیپلز پلیس ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس کو 49 سے 61 سیٹیں مل رہی ہیں ، بی جے پی کو 20 سے 32 سیٹیں، دیگر کو تین سے پانچ سیٹیں مل رہی ہیں اور عام آدمی پارٹی کو صفر سیٹیں مل رہی ہیں۔ ریپبلک بھارت میٹیز پول میں کانگریس کو 55 سے 62 سیٹیں ، بی جے پی کو 18 سے 24 سیٹیں، آئی این ایل ڈی کو تین سے چھ سیٹیں اور جے جے پی کو صفر سے تین سیٹیں دی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.