حیدر آباد 16 دسمبر (یو این آئی) بی آرایس ایم ایل اے ہریش راؤ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی حکمرانی میں تلنگانہ کے دیہاتوں کی صور تحال کو بہتر کیا گیا۔
ہم نے دیہی ترقی اور شہری ترقی کے پروگراموں کے تحت کئی کروڑ روپئے دیئے لیکن کانگریس حکومت کے آنے کے بعد اس سال دیہی اور شہری ترقی کے تحت گرام
پنچایتوں کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔
انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صور تحال یہ ہو گئی ہے کہ امریکہ نے اپنے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ اگر وہ تلنگانہ کے دیہات میں جائیں گے تو کانگریس حکومت کی طرف سے گرام پنچایتوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے انہیں چکون گونیا جیسی بیماریاں لاحق ہو جائیں گی۔