: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) کانگریس نے پارٹی کے خزانچی اجے ماکن اور سینئر لیڈر رینوکا چودھری سمیت چھ لوگوں کو راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے بدھ کو بتایا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے ان لیڈروں کی امید
واری کی سفارش کی ہے۔ مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ پارٹی نے کرناٹک سے مسٹر ماکن، سید ناصر حسین اور جی سی چندر شیکھر کو اپنا امید وار بنایا ہے۔ پارٹی نے مدھیہ پردیش سے مسٹر اشوک سنگھ اور تلنگانہ سے محترمہ رینو کا چودھری اور مسٹر ایم انل کمار یادو کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا ہے۔