نئی دہلی، 24 جنوری (ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس پر کسانوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہا کہ جھوٹے وعدے کرنا ان کی فطرت رہی ہے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">وزیر مواصلات منوج سنہا نے یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں معمول کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "حالیہ دنوں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے کسانوں کو صرف دھوکہ دیا ہے۔ نعرے کے ذریعہ ووٹ لینا کانگریس پارٹی کی فطرت رہی ہے اور ووٹ ملنے کے بعد وہ تمام وعدوں کو بھول جاتی ہے۔