the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18جنوری (یو این آئی) کانگریس اور بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتادل (آر جےڈی) دلی اسمبلی انتخابات مل کر لڑے گی۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان ہوئے سمجھوتے کے تحت آر جے ڈی کو چار سیٹیں دی گئی ہیں۔
دلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑہ نے سنیچر کے روز پریس کانفرنس میں کانگریس اور آر جے ڈی کے درمیان انتخابی سمجھوتہ کے تعلق سے پوچھے جانے پر کہا کہ دونوں پارٹیوں نے دلی اسمبلی انتخابات ایک ساتھ مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے دلی انچارج اور



پارٹی جنرل سکریٹری پی سی چاکو بھی موجود تھے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آر جے ڈی اپنے انتخابی نشان پر انتخاب لڑے گی ، کانگریس کے مسٹر چوپڑہ نے کہا کہ ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ فیصلہ بھی نہیں ہوا ہے کہ آر جے ڈی کون کونسی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔
واضح رہے کہ بہار میں آر جےڈی کے عظیم اتحاد کا کانگریس حصہ ہے۔ حال ہی میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس اور آر جے ڈی نے مل کر انتخاب لڑا تھا۔
دلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لئے انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.