: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) کانگریس نے پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی سمیت چار لیڈروں کو راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے بدھ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے ان
ناموں کی سفارش کی ہے۔
مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ پارٹی لیڈر سونیا گاندھی کو راجستھان سے راجیہ سبھا میں بھیجا جائے گا، جب کہ اکھلیش پرساد کو بہار سے ، ابھیشیک منو سنگھوی کو ہماچل پردیش سے اور کو چندر کانت ہنڈور کو مہاراشٹر سے پارٹی امید وار بنایا گیا ہے۔