لکھنؤ، 06 دسمبر (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے پیر کو کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کا انتخابی منشور یوپی کی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے ایک دستاویز ہوگا پرینکا نے لکھنؤ میں انتخابی منشور کمیٹی اور مہم کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی اور اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا اس میٹنگ میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے
کمار للو، سابق ریاستی صدر نرمل کھتری، میڈیا انچارج نسیم الدین صدیقی اور لیجسلیچر پارٹی لیڈر آرادھنا مشرا اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔
اجلاس میں عوامی رائے سے تیار کیے گئے منشور کو حتمی شکل دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پرینکا نے بتایا کہ یوپی کانگریس کے انتخابی منشور میں نوجوانوں، کسانوں، خواتین، تاجروں، محروم طبقات سمیت تمام طبقوں کی آواز کو جگہ دی گئی ہے۔