the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) کانگریس دہلی نے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں منگل کے روز یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ عوام نے اسے سرمایہ داروں کی مدد کے لیے نہیں بلکہ غریبوں کی مدد کے لیے اقتدار سونپا ہے۔
کانگریس دہلی کے رہنما انل چودھری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’آج بی جے پی ہیڈکوارٹر پر آنے کا مقصد خوابیدہ مودی حکومت کو بیدار کرنا ہے۔ بی جے پی نیند سے جاگے اور سرمایہ داروں کی جگہ کسانوں کا ساتھ دے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو



اقتدارملک کے عوام نے سونپا ہے، سرمایہ داروں نے نہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ 18۔19 دنوں سے دہلی کے بارڈر پر کسان اپنے خاندانوں، بچوں کے ساتھ ڈٹے ہیں۔ ان کا مطالبہ کیا ہے پورا ملک سن رہا ہے۔ ملک کا ایک ایک شہری ان کی آواز سن رہا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ملک کے وزیراعظم ان کی بات نہیں سن رہے ہیں۔
مسٹر چودھری نے کہا،’کسان کی آواز اٹھانے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ کسان کا بیٹا ہوں، کسانوں کی لڑائی ہر قیمت پر لڑوں گا۔ یہ ملک کے ’ان داتاؤں‘ کی آواز ہے مودی جی، اسے سنیے! کسانوں کی آواز کو ان سُنی کرکے بھی آپ کسانوں کی آواز دبا نہیں پائیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.