: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ غریبوں کی آمدنی آدھی رہ گئی ہے جب کہ امیروں کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے غریب اور امیر کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ غیریبوں کیلئے سیکورٹی فراہم کرے اور بجٹ میں غریبوں کا بندوبست کیا جائے کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے پیر کو یہاں
ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے ملک میں غریبوں اور امیروں کے درمیان خلیج کو وسیع کرنے کے لیے جو کام کیا ہے اس سے ملک کے غریبوں کو تحفظ ملے، اس کیلئے مرکزی بجٹ کا مرکزی نکتہ امیروں اور غریبوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو پر کرنے کا ہونا چاہئے ، غریبوں کے ہاتھ میں پیسہ دیا جائے اور ان کے لیے پالیسیاں بنا کر ان کی مدد کی ہونی چاہئے۔