نئی دہلی ، 10 اگست (یو این آئی) اپوزیشن نے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) برادریوں کی فہرست بنانے کا اختیار ریاستوں کو دینے سے متعلق آئین کے 127 ویں ترمیمی بل کا خیرمقدم کرتے ہوئے آج الزام لگایا کہ عوام کے دباؤ میں اسے دو سال پہلے کی گئی غلطیوں کو سدھارنے کیلئے مجبوراً اس بل کو لانا پڑا ہے۔
اپوزیشن نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ سرکار ریزرویشن کی 50 فیصد کی حد کو
ہٹانے کے لئے بھی بل بھی لائے۔
دوپہر بارہ بجے ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر اسپیکر اوم برلا نے ضروری دستاویز ایوان کی میز پر رکھوانے کے بعد آئینی (127 ویں ترمیم) بل 2021 پر بحث شروع کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ، جو ہنگامہ آرائی کر رہے تھے اور ایوان کے وسط میں نعرے بازی کر رہے تھے ، اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے تاکہ وہ بحث میں حصہ لے سکیں۔