: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 02 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا ( سیبی ) کی سربراہ مادھوی پوری بچ اس عہدے پر رہتے ہوئے بھی آئی سی آئی سی آئی بینک سے بھاری تنخواہ لے رہی ہیں اور یہ سیبی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس لیے انہیں ا ن کے عہدے سے فوراً ہٹایا جانا چاہئے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو
اس سلسلے میں ملک کو جواب دینا چاہئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سیبی کے سربراہ نے ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے اور چونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سب کچھ معلوم تھا، اس لیے انہیں بتانا چاہیے تھا کہ محترمہ بچ کو ان کے عہدے سے کیوں نہیں ہٹایا گیا ہے۔