: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے بدھ کو یہاں منعقدہ ا آل پارٹی میٹنگ میں مانسون اجلاس میں مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے ساتھ منی پور کے سلگتے ہوئے مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کیا
کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کے بعد یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی کی جانب سے انہوں نے منی پور کے سلگتے ہوئے مسئلہ پر بحث کرانے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ایوان میں بیان دینے کا مطالبہ کیا۔