the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 14 مئی (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ وہ کروڑوں روپے کا غبن کرکے غیر ملک بھاگے تاجر نیرو مودی کے دفاع میں بے شرمی سے کھڑی ہوگئی ہے اور اس کی ہندوستان کو حوالگی کی حکومت کی کوششوں کی مخالفت کر رہی ہے۔
بی جے پی کے سینئر رہنما اور ملک کے وزیر قانون و انفورمیشن اور ٹیکنولوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بدھ 13 مئی کو نیرو مودی کی حوالگی کی قانونی کارروائی میں ممبئی ہائی کورٹ سے ریٹائرڈ جج ابھے تھپسے ویڈیو کانفرنسنگ کے



ذریعہ نیرو مودی کے دفاع میں پیش ہوئے اور کہا کہ ان پر عائد ہندوستانی قانون کے مطابق واضح نہیں ہے اور کسی بھی قانون میں انہیں قصوروار نہیں بنایا جاسکتا۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ جسٹس تھپسے ممبئی ہائی کورٹ میں جج رہے ہیں اور انتظامی وجوہات کی بناء پر ریٹائرمنٹ سے دس ماہ قبل الہ آباد ہائی کورٹ میں ان کا تبادلہ ہوا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ، انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت کے کانگریس صدر راہل گاندھی ، مسٹر اشوک گہلوت اور مسٹر اشوک چوہان اس موقع پر موجود تھے۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مسٹر تھپسے نیرو مودی کو بچانے کے لئے کیوں آئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.