حیدرآباد، 27 جولائی (ذرائع) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اے ریونت ریڈی نے پارٹی قائدین کو جمعہ کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا محاصرہ کرنے کی ہدایت دی ہے اور یہ الزام عائد کیا ہے
کہ ریاستی حکومت شدید بارش کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے میں ناکام رہی ہے۔
پارٹی قائدین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صبح 11 بجے تک گن پارک میں جمع ہوجائیں اور جی ایچ ایم سی دفتر تک ریلی نکالی جائے گی۔