نئی دہلی، 6 ستمبر (ایجنسی)پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھ رہی قیمتوں کے خلاف کانگرس کی قیادت میں مختلف اپوزیشن جماعتیں دس سمبر کو "بھارت بند" کا اہتمام کریں گی اور مرکز پر تیل کی آسمان چھوتی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے دباو بنائیں گی۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت ، لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے ، پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل اور موتی لال ووہرہ اور پارٹی محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ اس بارے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے
بات چیت ہوگئی ہے ۔ اس میں سماج وادی پارٹی ، بائیں پارٹیاں، راشٹریہ جنتادل، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سمیت کئی جماعتیں حصہ لیں گی۔ ترنمول کانگریس تحریک چلائے گی لیکن بند میں حصہ نہیں لے گی جبکہ بہوجن سماج پارٹی سے اب تک بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
مسٹر گہلوت نے کہاکہ اس بارے میں حکمت عملی بنانے کے لئے آج یہاں پارٹی کے جنرل سکریٹریوں اور ریاستی صدور کی میٹنگ ہوئی۔ اسی دوران اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں سے ان کے موقف کے بارے میں بات چیت کی گئی اور انہوں نے بھارت بند میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بند کا اہتمام صبح 9بجے سے دوپہر تین بجے تک کیا جائے گا۔