the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 12 جون (یو این آئی) کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر کورونا ہلاکتوں کے اعداد و شمار چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جن ریاستوں میں اس (بی جے پی) کی حکومتیں ہیں‘ وہاں اعداد و شمار میں ہیرا پھیری ہوئی ہے لہٰذا وزیراعظم اس کی عدالتی تفتیش کروانا چاہیے اور وہاں کے وزرائے اعلیٰ کو اخلاقی بنیاد پر استعفیٰ دینا چاہیے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ہفتے کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اعداد و شمار چھپانے میں بی جے پی حکومت کا سانپ اور نیولا جیسا رشتہ ہے۔ بی جے پی حکومت نے صرف کووڈ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ہی نہیں چھپائی ہے بلکہ بے روزگاری، گھریلو مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) میں کمی ہونے سمیت تمام طرح کے اعداد و شمار چھپائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی حکومت نے کورونا ہلاکتوں



کے اعداد و شمار چھپائے۔ اسی طرح سے مدھیہ پردیش کے بھوپال، اندور وغیرہ شہروں میں اعداد و شمار چھپائے گئے۔ حالات دیکھ کر محسوس کرتا ہے کہ گجرات، مدھیہ پردیش، اترپردیش، کرناٹک جیسے بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں کورونا کے اعداد و شمار چھپانے کا مقابلہ ہو رہا ہے۔ لاکھوں ایسے ہلاک ہونے والے ہیں جن کے بارے میں یہ معلوم ہی نہیں کہ ان کی موت کورونا سے ہوئی ہے یا کسی دوسری بیماری سے ہوئی ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ اترپردیش میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کے لیے شمشان گھاٹ پر ایک طرح سے پردے لگائے گئے تھے تاکہ کوئی باہر سے تصیور کشی نہ کر سکے۔ ریاست کے ضلع وارانسی میں اعداد و شمار چھپانے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپریل میں وہاں 127 اموات دکھائی گئی ہیں جبکہ تنہا منی کرنیکا گھاٹ پر ہی رواں ماہ کے ایک ہفتے میں 1500 آخری رسومات ادا کیے گئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.