: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے مہنگائی کے سلسلے میں حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں سے کھانا چھین کر اپنے دوستوں کو دیتے ہیں، اس لیے انہیں مہنگائی سے دوچار غریبوں کے دکھوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا پارٹی نے کہا، ’مہنگائی مین‘ مودی کا چابک پھر سے عوام پر چلا ہے۔
ہول سیل مہنگائی کی
شرح نے ایک سال چار ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور سبزیوں سے لے کر اشیائے خورد و نوش تک ہر چیز میں زبر دست مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اشیائے ضروریہ کی مہنگائی کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کا نگریس نے آج ٹوئٹ کیا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی میں 8.68 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دالوں کی مہنگائی میں 21.64 فیصد اور سبزیوں کی مہنگائی میں 38.76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔