نئی دہلی، 26 اگست (ایجنسی) ڈاکٹر رمیشور اورانو کو جھارکھنڈ ریاستی کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری وینو گوپال نے پیر کے روز بتایا کہ پارٹی صدر نے مسٹر
اورانو کو جھارکھنڈ ریاستی یونٹ کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔
اس کے علاوہ پانچ ایگزیکٹو چیئرمین بنائے گئے ہیں جن کے نام کملیش مہتو کملیش، عرفان انصاری، راجیش ٹھاکر، مانس سنہا اور سنجے پاسوان ہیں۔