the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،4 ستمبر (ایجنسی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے مد نظرپارٹی کی تشکیل نو کر کے ریاستی یونٹ کی کمان سابق مزکزی وزیر کماری شیلجا کو سونپی ہے اور سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر ہڈا کو انتخابی کمیٹی کا صدر مقرر کیا ہے ۔ کانگریس کے ہریانہ کے انچارج جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں بدھ کو کہا كی محترمہ گاندھی نے ہریانہ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کا ذمہ ان دونوں سینئر لیڈروں کو سونپا ہے ۔پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال بھی اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ گاندھی نے ہریانہ میں پارٹی کو مضبوط کرنے اور



اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی بنانے کے لئے ان دونوں لیڈروں کو یہ ذمہ داری سونپی ہے ۔ ان دونوں کی قیادت میں پارٹی کے تمام لیڈر بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے باہر کرنے کے لئے کام کریں گے ۔ ریاست میں پارٹی کے اندر گروپ بندی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تنازعہ اب ختم ہو گیا ہے ۔ پارٹی لیڈر اب نئی قیادت کے ساتھ نئے جوش کے ساتھ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جن لیڈروں کو پارٹی صدر نے ذمہ داری سونپی ہے وہ تجربہ کار ہیں اور انہوں نے عوام کے مفادات کے لئے اپنی طویل سیاسی زندگی میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ ریاست کے تمام بڑے لیڈر کے ساتھ مشاورت کے بعد پارٹی نے انہیں ہریانہ میں کانگریس کو مضبوط کرنے کا کام سونپا ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.