: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 07 جون (یو این آئی) کا نگریس نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس سے بابائے قوم مہاتما گاندھی، ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر اور چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسموں کو ہٹانے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مہاراشٹر میں ملی شکست کا بدلہ لینے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے جمعہ کو یہاں
پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پر یس کا نفرنس میں کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس سے مجسموں کو ہٹانا مہاراشٹر کے لوگوں سے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو ووٹ نہ دینے کا بدلہ لینا ہے۔ گاندھی جی ، ڈاکٹر امبیڈکر اور شیواجی مہاراج کے مجسموں کو ہٹانے کے حوالے سے حکومت چاہے جو بھی دلیل دے، حقیقت یہ ہے کہ اس نے مہاراشٹر کے لوگوں سے بدلہ لینے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔