: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/27نومبر(ایجنسی) کانگریس نے پارٹی میں کنبہ پروری کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم 'بیمار ذہنیت' کی وجہ سے غلط بیانی کر رہے ہیں اور ان کی یہ حالت قومی تشویش کی بات ہے۔
کانگریس کے سینئر ترجمان آنند شرما نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں
کہا کہ مسٹر مودی گجرات میں جو کچھ بول رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں اور وہ بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ میں غلط بیانی کر کے ووٹروں كو گمراہ کر رہے ہیں۔ مسٹر مودی ملک کے اولین وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور کانگریس قیادت والی حکومتوں کی کامیابیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ صرف ان کے اقتدار میں آنے کے بعد ہوا ہے۔