نئی دہلی،11دسمبر(یو این آئی) راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے بدھ کے روز شہریت (ترمیمی) بل کا مکمل شدومد کے ساتھ مخالفت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا کہ ملک کی تقسیم کے لیے کانگریس ذمہ دار ہے بلکہ دو قومی نظریہ سب سے پہلے ہندو مہاسبھا اور مسلم لیگ نے پیش کیا تھا اور اس
میں برطانوی حکومت کا کردار تھا۔
انہوں نے ایوان بالا (راجیہ سبھا) میں وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بل کا محض سیاسی طور پر نہیں بلکہ اس لیے اس کے خلاف ہیں کیونکہ یہ آئین کی بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے بلکہ یہ اس کی روح کو ٹھیس پہنچانے والا ہے اور یہ ہندوستانی جمہوریہ پر حملہ ہے۔