the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 29 اکتوبر (ایجنسی) کانگریس نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر اپنا موقف دہراتے ہوئے پیر کو کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ کے زیر غور ہے اور وہاں مندر تعمیر ہوگی یا نہیں، اس بارے میں عدالت کو ہی فیصلہ کرنا ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے یہاں پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوالات پر کہا کہ بی جے پی کو انتخابات کے وقت ہر پانچ سال میں رام مندر کی تعمیر کی یاد آ جاتی ہے۔ اس وقت بھی عام انتخابات کو سامنے دیکھتے ہوئے بی جے پی اور اس کے رہنماؤں نے یہی راگ الاپنا شروع کردیا ہے۔ ہر پانچ سال میں بی جے پی مندر کے نام پر لوگوں کو بانٹنے کا کام شروع کرتی ہے اور اس بار بھی صورتحال مختلف نہیں ہے۔



start;">مسٹر چدمبرم نے کہا کہ رام مندر کے بارے میں پارٹی اپنا رخ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ اس معاملے میں سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ رام مندر کے بارے میں بی جے پی کے کچھ رہنماؤں کی طرف سے آرڈیننس لانے سے متعلق مطالبہ پر انہوں نے کہا کہ آرڈیننس لانے کا کام حکومت کرتی ہے اور اگر کسی نے یہ مطالبہ کیا ہے تو وزیر اعظم کو اس کا جواب دینا چاہئے لیکن انہیں معلوم ہے مسٹر مودی اس کا جواب نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایودھیا معاملے کی سماعت جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آج کہا کہ جنوری، 2019 میں یہ معاملہ مناسب بینچ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.