: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 5 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے آج 2024 کے انتخابات کے لیے ’ہاتھ بدلے گا حالت‘ کے نعرے کے ساتھ اپنا منشور جاری کیا اور کہا کہ یہ ’نیائے پتر‘ ہے جو ملک کے لوگوں کو پانچ نیائے (انصاف) کے ساتھ 25 گارنٹیاں دیتا ہے اور غریبوں کی خوشحالی کا وعدہ کرتا ہے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے،
پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، منشور کمیٹی کے چیئرمین پی چدمبرم اور پارٹی کے جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں مشترکہ طور پر کانگریس کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشور انصاف کی گارنٹی دیتا ہے، اس لیے اسے ’نیائے پتر‘ کہا گیا ہے۔