حیدرآباد9 نومبر(یواین آئی)تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ پارٹی کی ترقی کیلئے جدوجہد کرنے والے ورکرس کیلئے تہنیتی پروگرام کا اہتمام کیاجائے گا۔
نئی
دہلی میں ہونے والے اس پروگرام میں پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی شرکت کریں گے۔
ساتھ ہی 26جنوری کے بعد ایسے لیڈروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو پارٹی کے تئیں ڈسپلن شکنی کے مرتکب پائے جائیں۔