حیدرآباد12اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاست کے عیسائی طبقہ کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیام میں انسانیت کے لئے
یسوع مسیح کی خدمات،ساتھ ہی بیماروں،ضعیفوں اور ضرورت مندوں کے لئے ان کے عزم کو یاد کیا۔
انہوں نے تمام کو کورونا وائرس کے خطرہ سے باہر نکلنے کے جذبہ کے احیاکی امید ظاہر کی۔