حیدرآباد24اپریل(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طورپر حلف اٹھانے والے جسٹس این وی رمنا کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں عدالت عظمی کے 48ویں چیف جسٹس
کے طورپر ذمہ داری سنبھالنے والے جسٹس رمنا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خصوصی تجربہ ملک کے لئے فائدہ مند رہے گا۔
انہوں نے ساتھ ہی چیف جسٹس کے طورپر ان کی معیاد کے دوران خدمات پر نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔